اسلام آباد،سردی میں اضافہ،شہریوں کا لنڈا بازار کا رخ
سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی اسلام آباد میں دکانداروں نے سیکنڈ ہینڈ
گرم ملبوسات کے سٹالز سجا لیے ہیں جہاں پر سفید پو ش طبقے سمیت غریب شہر یو
ں نے خریداری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے گزشتہ سال کی نسبت سیکنڈ ہینڈ
کپڑوں کی قیمتو ں میں 30سے 40فیصد اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے جو سویئٹر
گزشتہ سال 500 روپے کا فروخت ہو رہا تھا رواں سال اس کی قیمت 800 روپے
ہوگئی ہے۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ مو سم میں تبد یلی کے ساتھ ہی عام شہریو ں کو اپنا
تن ڈھا نپنے کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کر نا پڑ تا ہے جہا ں پر ہر سال
قیمتو ں میں اضافہ ہو تا ہے جو غریب شہریو ں کے لیے ظلم سے کم نہیں شہریوں
نے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت لنڈے کے پرانے کپڑے کی قیمتو ں میں کمی کے لیے
ٹھوس اقدامات کرے۔