کوٹ ڈیجی،انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے ،یا پہلے ہوں گے یا بعد میں ،منظور وسان کی پیش گوئی
کو ٹ ڈیجی میں صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کو ٹ ڈیجی ڈگری کالج کا
افتتاح کیاجہاں صوبائی وزیر کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا ،
افتتاح کے بعددعا مانگی گئی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے
صوبائی وزیر نے کہا کے ایم کیوایم اور پی ایس پی کا اتحاد ہونا اور پھر
ٹوٹنا ہم نے شادی کرائی پر ہمیں خبر نہ تھی کہ طلاق اتنی جلدی ہو جائے گی،
جیسے جیسے الیکشن نزدیک آ تے جائیں گے یہ پھر اکھٹے ہوجائیں گے۔
منظور وسان نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہیں، جب
الیکشن نزدیک آئیں گے یہ ساتھ الیکشن لڑیں گے ایک ہی نشان پہ الیکشن لڑیں
گے ،نام چینج کریں گے یا کوئی اور راستہ اختیار کرینگے،جی ڈی اتحادبھی ٹوٹے
گا کچھ عمران خان کے ساتھ جائیں گے اور کچھ پیپلزپارٹی میں آئینگے،کبھی
اسٹیبلشمنٹ جیت جاتی ہے کبھی سیاستدان ،اس سال بڑا مقابلہ ہوگا۔
صوبائی وزیر نے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے جلسے
کرنے سے ووٹ نہیں ملتے جلسہ کرنے اور الیکشن لڑنے میں فرق ہے،انہوں نے مزید
کہا کہ ایک توالیکشن وقت پے نہیں ہونگی، جب بھی ہونگے پیپلزپارٹی ،عمران
خان اور نواز لیگ میں سخت مقابلہ ہوگا، کوئی بھی ایک پارٹی اکثریت سے حکومت
نہیں بناسکے گی، دو پارٹیاں مل کے حکومت بنائیں گی۔