کراچی،سبزیوں کی قیمتوں میں کمی
ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کی اڑان تھم گئی ،اندرونِ سندھ سے نئی فصل آنے سے
ٹماٹر 20 روپے اور پیاز 10 روپے کلو سستی ہوگئی ہے، سبزی منڈی ایسوسی ایشن
کے مطابق سندھ میں نئی فصل تیار ہونے کے باعث سبزی منڈی میں پیاز اور
ٹماٹر کی رسد میں اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث ریٹیل سطح پر ٹماٹر 20 روپے
کمی سے 140 روپے کلو اور پیاز 10 روپے کمی 70 روپے کلو ہوگئے ہیں،ٹماٹر اور
پیاز مختلف کھانوں کی تیاری میں اہمیت کے حامل ہیں اور شہری اپنے کھانوں
کو لزیز بنانے کیلئے ان کو اولین ترجع دینے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اتظامیہ کا یہ ایک اچھا قدم ہے ،اگر اسی طرح
پیازاورٹماٹرکی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی تو ہم اپنےکھانوں کی تیاری میں
بچت کرینگے جبکہ پیاز اور ٹماٹر ضروری چیزیں ہیں اس کے بغیر کھانے صحیح طرح
تیار نہیں کر سکتے ،ٹماٹر تو اتنے مہنگے کردیے تھے کہ مجبوراََ دہی کا
استعمال کرنا پڑرہا ہے ، اس سے وہ مزا نہیں آتا جو ٹماٹر سے کھانا پکانے
میں آتا ہے ، حکومت کو قیمتوں میں اور کمی کرنے چاہیئے ۔