لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یوتھ کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وملکی وفود کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سےلاہور میں ہونے والی یوتھ کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وملکی وفود نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامن اور ترقی
پسند ملک ہے ، جو روس، نیپال، افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین
تعلقات رکھتا ہے ،ر امن اور مضبوط افغانستان پاکستان کے لئے جبکہ مضبوط اور
پرامن پاکستان افغانستان کے لئے ضروری ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے
درمیان زراعت ، لائیوسٹاک ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون موجود
ہے،ہزاروں پاکستانی نوجوان آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے
ہیں - غیر ملکی وفدنے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک
خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے عوام محبت اور پیار کرنے والے ہیں، ہم پاکستان
کے عوام کے خلوص، محبت اور مہمان نوازی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ، وزیر
اعلی شہباز شریف نے غیرملکی وفود سے انگریزی، روسی،جرمن، عربی اور فارسی
زبانوں میں بھی گفتگو کی۔