Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 12, 2017 08:43 pm views : 633

Location : Nowshera

Nowshera- CM KPK Perwez Khattak Addresses
  • Urdu

نوشہرہ، نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے ،پرویز خٹک

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک پرچوراورڈاکومسلط ہیں جوترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، عوام پیپلزپارٹی،اے این پی اورن لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں۔
نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،انہیں اس لئے نکالاگیا کہ انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے،ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ،3تعلیمی نظام ہوں گے توملک کیسے ترقی کرے گا،خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے،پرائمری تعلیم کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں،صوبے میں تعلیمی نظام کو بے مثال بنا دیااور 45 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا گیا،انہوں نے کہا کہ میں 35 سال سے ان لٹیروں کوجانتاہوں،جیسی قوم ہوتی ہے ویساہی لیڈرہوتاہے،عوام کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں ،انہیں مثالی سزائیں دیں گے ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اربوں روپے کے جنگلات ٹمبر مافیا نگل گیا ،صوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ اہم دوست ماحول منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ،12 ہزار ڈاکٹرصحت کے شعبے میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ صحت انصاف کارڈعوام میں تقسیم کئے گئے ،15 نومبر سے مزید 10 لاکھ کارڈز تقسیم کئے جائیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی اداروں کا دیوالیہ نکال دیا،پی آئی اے سمیت دیگر ادارے نقصان میں ہے،ہم نے خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیرسیاسی بنادیا گیا، امیر حید رہوتی نے نوشہرہ کے عوام کیلئے کیا ،امید تھی امیر حیدر ہوتی عوام کو گیس فراہم کریں گے لیکن انہوں نے ووٹ کیلئے صرف گیس پائپ لائنیں بچھا دیں،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے ،تحریک انصاف نئی قوت بن کر سامنے آرہی ہے آئندہ انتخابات میں ملک میں کلین سوئپ کرے گی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved