Nov 12, 2017 08:45 pm
views : 630
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regard Health
لاہور،وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کاجائزہ
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ
پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم
کرنے کے لئے رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں دو سو پچاس بستروں کا
اضافہ کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس توسیعی منصوبے سے جنوبی
پنجاب کے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا ۔ شہباز شریف نےمتعلقہ حکام
کوہدایت کی کہ توسیعی منصوبے کے لئے ڈاکٹرز ، نرسیں اور دوسرے پیرا میڈیکل
سٹاف کی بھرتی کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ،محمد شہباز شریف نے
ہدایت کی کہ ا سپشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن کے صوبائی وزیر
اور سیکرٹری مظفر گڑھ جا کر ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا خود
جائزہ لیں ،وزیراعلی نے اجلاس کو ہدایت کی کہ لاہور کے ہپپاٹائٹیس کے فلٹر
کلینک میں بھی توسیع کی جائے ۔