چیچہ وطنی, لاکھوں روپے مالیت سے بنایا جانے والا بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نا اہلی کی نذر
چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر واقع جنرل بس اسٹینڈجوکہ ٹی ایم اے کی طرف سے
لاکھوں روپے مالیت سے تیار کیا گیاہے ، جسے12سال گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ
آباد کروانے میں ناکام رہی ،بس ا سٹینڈ پر جانوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں
جبکہ بچوں کیلئے کھیل کا بنا ہو اہے ۔
دوسری جانب ڈرائیور حضرات نے بھی جنرل بس اسٹینڈکے باہر جی ٹی روڈ پر قائم
فلائی اوور کے نیچے ایک بس ا سٹینڈ بنایا ہوا ہے جہاں وہ اپنی مرضی سے
گاڑیوں کو پارک کرتے ہیں۔
ماضی میں جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کا اڈہ قائم تھا جس کے
باعث پرانے بس اسٹینڈ پر رونقیں ہوا کرتی تھیں جب سے جی ٹی ایس کے اڈے کی
جگہ نیلام ہوئی ہے تب سے مسافر بسیں اور ویگنیں ریلوے پھاٹک کے قریب کھڑی
ہونا شروع ہوگئی ہیں اور اسے ہی مستقل اڈہ بنا لیاہے، جسے انتظامیہ 12سال
گزرنے کے بعد بھی ختم نہ کر سکی اور نہ ہی لاکھوں روپے کی مالیت سے قائم
کئے جانے والے جنرل بس ا سٹینڈکو آباد کرواسکی ۔
عوامی سہولت کے لئے 2005 میں یہ جنرل بس اور ویگن اسٹینڈ قائم کروایا گیا
تاکہ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو سہولیات میسر آسکیں، لیکن انتظامیہ کی
غفلت اور غیر قانونی بس اسٹینڈ کی وجہ سے جنرل بس اسٹینڈ اب تک آبادنہ ہو
سکا۔
لاہور سے ملتان اور فیصل آباد سے فورٹ عباس جانے والی مسافر بسیں اوورہیڈ
برج کے نیچے باہر والے اڈے پر ہی مسافروں کو اتارتی اور چڑھاتی ہیں جبکہ
ساہیوال،بورے والہ،کمالیہ وغیرہ جانے والی مسافر ویگنیں بھی اسی جگہ کو
استعمال کر رہی ہیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت سے تیار کیا گیا جنرل بس سٹینڈ
ویران پڑا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے
جنرل بس ا سٹینڈ کو آباد کرنے اورغیر قانونی اڈے ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔