Nov 13, 2017 01:05 pm
views : 637
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines by 253 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،253 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 253 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 41181 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 264 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 69 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،181 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔