لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لارڈ نذیر احمد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی
ہے۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی
حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے
والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست
پر یقین رکھتی ہے۔آئندہ نسلوں کو جھوٹ اورالزام تراشی سے پاک،خوشحال و
ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا مشن
جاری رہے گا۔2017ء کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں پرامن،محفوظ،روشن
اورخوشحال ہے۔
لارڈ نذیر احمد نے کہا آپ کی شبانہ روزمحنت کے سب قائل ہے۔صوبے کے عوام کی
خوشحالی کیلئے آپ نے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔آپ نے اپنی محنت کے ذریعے
عوامی خدمت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
لارڈ نذیر احمد نے مزید کہاآپ کے شاندار اقدامات کے باعث صوبہ پنجاب کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کررہا ہے۔
کمشنر اوور سیزپاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔