Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2017 03:30 pm views : 583

Location : Lahore Garrision Golf and Country Club

Lahore- 7th Chief of the Naval Staff Amateur Golf Championship concludes
  • Urdu

لاہور،ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر چمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چمپیئن شپ ،لاہور گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں اختتام پذیر ہو گئی۔لاہور جیمخانہ کے سلمان جہانگیر نے چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔
تین روزہ چمپیئن شپ 10تا12نومبر تک جاری رہی جو اپنے آغاز سال 2011سے قومی سطح پر منعقد ہونے والے گالف کے مقابلوں کا اہم حصہ ہے۔ تقریباً300سے زائدگالفرز نے چمپیئن شپ کی امیچرز، سینئرز، لیڈیز ، جونیئرز کیٹیگری میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں انویٹیشنل میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری کے علاوہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس سلسلے میں گالف کے کھیل کا فروغ پاک بحریہ کی سر فہرست ترجیح ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ یہ چمپیئن شپ نوجوانوں گالفرزکے قومی سطح پر اُبھرنے میں مددگار ثابت ہو گی اورگالف کے موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی ۔
نیول چیف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پا ک بحریہ گالفرزکی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی ۔
خطبہ استقبالیہ کے دوران اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور کموڈور ڈاکٹر ایس ایم شہزاد نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف چمپیئن شپ کا مسلسل ساتویں مرتبہ انعقاد ملک کے ثقافتی مرکزلاہور میں گالف کے فروغ کے سلسلے میں پا ک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اس گنجان آباد صوبے کے کونے کونے میں اپنی شناخت قائم کر چکی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ چمپیئن شپ گالف کے نمایاں مقابلوں میں ایک قابل قدر حیثیت حاصل کرچکی ہے۔
چمپیئن شپ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں اعلیٰ سو ل و عسکری شخصیات اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved