فیصل آباد ،بے شمار فوائد سے بھرپور مالٹے کا شربت
سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی سردیوں کا پھل مالٹا بھی مارکیٹ میں آگیا
ہےجبکہ اس سے مزدور طبقے کو روزگار بھی میسر آ رہا ہے اور فیصل آباد کے
شہری بھی خوشذائقہ پھل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
روزانہ ایک سیب کھانا بیماریوں سے دور رکھتاہے لیکن ماہرین کا کہناہے کہ
مالٹےمیں بھی وہ سب وٹامن موجود ہیں جو سیب میں ہیں اور اگر روز ایک مالٹا
کھایا جائے تو متعدد بیماروں سے بچا جاسکتاہے ،ماہرین کے مطابق مالٹا وٹامن
سی سے بھرپور ہوتا ہے اگرروزانہ ایک مالٹا کھایا جائے تو ہمارےجسم کا
مدافعتی نظام مضبوط ہوگااور ہم بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مالٹے کا جوس
فروخت کرنے والے شخص نے کہاموسمی پھل اللہ کی بہتیرین نعمت ہیں کہ غریب
امیر تمام طبقے کے افراد اس نعمت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
ایک شہری نے کہاکہ مالٹے کا جوس جتنا پئیں اتنا ہمارا ہی فائدہ ہے۔