کراچی،خود کوصرف مہاجروں کا لیڈر نہیں سمجھتا،پورےپاکستان کی سوچ رکھتا ہوں،پرویز مشرف
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام غلط معاملات پر غلط طریقے سے
لیا جارہا ہے۔
ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ
دبئی میں بیٹھ کر کراچی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،خاص طور پر ایم کیو ایم
پاکستان اور کراچی کی سیاسی صورتحال کے حوالے جس طرح ان کا نام لیا جارہا
ہے انہیں اس پر تشویش ہے۔
سابق صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سیاست میں خوا مخواہ میرا نام
لیا جارہا ہے،ایم کیو ایم کے ساتھ وہاں جو بھی ہورہا ہے وہ خود ایم کیو
ایم اپنے ساتھ کررہی ہے،مجھے ایم کیو ایم سے نہیں مہاجروں سے ہمدردی ہے،
لیکن میں صرف خود کو مہاجروں کا لیڈر نہیں سمجھتا،میں پوری پاکستان کی سوچ
رکھتا ہوں۔
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم کے
حوالے سے تین ممکنات ہیں، پہلا یہ کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فاروق ستار چلے
جائیں اور میں ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ بن جاؤں، لیکن میرے نزدیک اس
سے زیادہ احمقانہ بات کوئی نہیں ہوسکتی اور ایسا کبھی نہیں کروں گا۔