Nov 13, 2017 07:27 pm
views : 591
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- PPP Latif Khosa Media Talk
اسلام آباد،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سردار لطیف کھوسہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ والوں کے لئے
کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے جبکہ عدالت سے اجازت لینے کے با وجود علاج
کے لیئے باہر جانے والے ڈاکٹر عاصم جو اپنی عدالت کی جانب سے ملنے والی
مدت سے تین دن پہلے ہ یوطن واپس آگئے ہیں انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
گیا ہے،لطیف کھوسہ نے کہاکہ پاکستان میں2طرح کے قوانین ہیں، ایک قانون
پیپلزپارٹی کیلئے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے،دوسرا قانون وہ
ہے جس میں علاج کیلئے سب باہر بھاگ جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ن لیگ کاشیرازہ بکھرچکا،نیب کو شریف برادران
کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے ،اگرہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی،انہوں
نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ اپنے بیان سے انحراف کرے تو اسے مجرم کے برابر
سزا ملتی ہے۔
لطیف کھوسہ نےمزید کہا کہ اگر اسحٰق ڈار اور ن لیگ حدیبیہ پیپر مل کیس سے
کسی صورت نہیں بچ سکتے،اگرچہ وہ اس سے انحراف بھی کریں تو بھی انکا بچنا
ناممکن ہے۔