Nov 13, 2017 07:53 pm
views : 588
Location : Bacha Khan Girls College
Peshawar- Iqbal Day Function
پشاور،یوم اقبال کی مناسبت سے باچا خان گرلز کالج میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
پشاور میں یوم اقبال کی مناسبت سے باچا خان گرلز کالج میں رنگا رنگ تقریب
کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں طلباء کی جانب سے سبق آموز خاکوں کے ساتھ
ساتھ نعت خوانی اور اقبال کے اشعار بھی پیش کئے گئے، جو شرکاء کی توجہ کا
مرکز بنے رہے ، تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا
کہ یوم اقبال کے حوالے سے ہر تعلیمی ادارے میں تقاریب کا انعقاد ہونا
چاہیے، مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے جو خاکےپیش کئے گئے
وہ تعریف کے قابل ہیں جبکہ کالج کی پرنسپل شاہین اختر کا کہنا تھا کہ آج کل
کے نوجوانوں کو اقبال کے فلسفے میں دلچسپی نہیں ، اقبال ہی قوم کےحقیقی
لیڈر ہیں۔
طالبات نے بھی تقریب میں دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ ہر سال یوم اقبال کے دن
پر چھٹی دینے کے بجائے ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس سے اقبال کے
نظریے کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا ہو، بعد ازاں تقریب میں نمایاں
کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد وانعامات تقسیم کئے گئے۔
ذرائعابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل باچا خان ڈگری کالج
شاہین اختر نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اگر پاکستان نہ ہو تو
ہم بھی دنیا کی دیگر اقوام کی طرح بے سر و سامانی کے عالم میں ہوں۔
پرنسپل بے نظیر بھٹو کالج شازیہ سلطانہ نے کہا کہ کامیاب پروگرام کا انعقاد کرنے پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔