Nov 14, 2017 12:50 pm
views : 490
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 140 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،140 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 140 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 41099 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 289 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔