Nov 14, 2017 01:20 pm
views : 463
Location : Naval Headquarter
Islamabad- KSA Ambassador visit Naval Headquarter
اسلام آباد ،سعودی عرب کے سفیر کی نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
سعودی عرب کے سفیر عزت مآب جناب نواف سعید الما لکئی نے نیول ہیڈ کوارٹرز
کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی اور عزم
بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان میں پاک بحریہ کے کردار اور عالمی میری
ٹائم اتحادیوں کے ساتھ مل کر بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز پرروشنی
ڈالی۔
معزز سفیر نے خطے کے امن و استحکام کے ضمن میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ صمیم کو سراہا۔