Nov 14, 2017 01:36 pm
views : 472
Location : Naval Headquarter
Islamabad- President AJK visits Naval Headquarter
اسلام آباد ،صدرآزادجموں و کشمیر کی نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
فورسز کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر بات چیت ہوئی۔ کشمیری
بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سر براہ نے اس عزم کا
اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاک بحریہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ
کھڑی ہے۔
صدر آزاد جموں کشمیر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔