اسلام آباد ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ پہنچ گئے، اہم اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ پہنچ ہوگئے جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی
وزیردوستین خان ڈومکی اورقومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ کے ہمراہ
کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان ثنا اللہ زہری اور گورنر محمد خان
اچکزئی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم امن و امان اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدرات
بھی کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی صوبائی کابینہ کے ممبران کے ساتھ ساتھ
اکابرین اور ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے بھی ملیں گے۔