Nov 14, 2017 04:47 pm
views : 492
Location : Aerospace Science & Engineering
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses to International Conference
اسلام آباد ، صدرمملکت ممنون حسین کاایروسپیس سائنس اور انجینئرنگ کی پانچویں عالمی کانفرنس سے خطاب
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان اور سینئر سائنسدان روایتی
طریقوں سے ہٹ کر تحقیق اور ترقی کے میدان میں نئی مثالیں قائم کریں۔
اسلام آباد میں ایروسپیس سائنس اور انجینئرنگ کی پانچویں عالمی کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ خلائی تحقیق میں ہمارے تعلیمی اور
تحقیقی اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔ 90کی دہائی میں بدر۔ون
سیارہ جبکہ حال ہی میں کیو سیٹ۔ون خلا ءمیں بھیجا گیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں خلائی تحقیق میں ریکارڈ ترقی ہوئی
ہے۔بعض ہمسایہ ممالک بھی خلائی تحقیق میں آگے نکل چکے ہیں۔ سپارکو اور دیگر
تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ
خلائی شعبے میں نئے سوالات کے جوابات تلاش کرناہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل ہمارے علمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر اثر انداز
ہوتے رہے ہیں اس کے باوجود حکومت نے اس شعبے کی فراخدلانہ سرپرستی کی
ہے۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ قوم کے سائنسدان اور محققین اپنے عزم سے
وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دینگے ۔
صدر مملکت نے عالمی کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ
انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا عالمی خلائی تحقیقی اداروں کیساتھ تعاون
بہترین ہے۔