Nov 14, 2017 06:50 pm
views : 463
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 296 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 296 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 296 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 40943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔