Nov 14, 2017 07:51 pm
views : 448
Location : Hayatabad Medical Complex
Peshawar- World Diabetes Day Seminar
پشاور ، ورلڈ ذیا بیطس ڈے کی مناسبت سے ذیابیطس کے مریضوں میں مفت ادویات کی تقسیم
شاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورلڈ ذیابیطس ڈے کی مناسبت سے
ذیابیطس کے مریضوں میں مفت ادویات کی تقسیم کی گئی ، اس حوالے سے اسپتال کے
ڈائریکٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں دوسرے
صوبوں کی نسبت سب سےبہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔
اسپتال میں موجود مریضوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھانے سے غریبوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر ایچ ایم سی اسپتال میں مفت انسولین اور
مختلف ادویات تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس سے ڈائبٹیز کے مریض
مفت ادویات حاصل کر سکیں گے۔
ایک مریض فضل حق نے کہا کہ ہم یہاں بہت خوش ہیں جبکہ علاج کی سہولیات بھی بہتر ہیں۔
اسپتال کے ڈائریکٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کی نسبت سب سےبہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں