Nov 14, 2017 08:09 pm
views : 480
Location : Naval Headquarter
Islamabad- First Sea Lord & Chief of the Naval Staff Royal Navy, UK visit NHQ
اسلام آباد ، فرسٹ سی لارڈ اور برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز کادورہ
فرسٹ سی لارڈ اور برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز کے
بی سی اے ڈی سی پاک بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر
ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ اوربرطانیہ کی رائل بحریہ کے
سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو
سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات
پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ،ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات
کے دوران پیشہ ورانہ اُموراور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون
کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ
ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔برطانیہ کی
رائل بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے
لئے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چڑھائی ۔
ایڈمرل سر فلپ جانز اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں لاہوراور کراچی میں نیول
فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے اورپاکستان نیو ی وار کالج لاہور میں
لیکچر بھی دیں گے۔
برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔