Nov 15, 2017 02:00 pm
views : 553
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 69 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،69 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 140 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 40874 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 282 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔