Nov 15, 2017 02:27 pm
views : 648
Location : Different Places
Peshawar- Problems After Rain
پشاور، بارش کے سبب شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام
پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں وقفےوقفے سے بارشوں اوررم جھم کا سلسہ
جاری ہے ، بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
پشاور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے سبب شہر بھر کی سڑکوں
پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا، جی ٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے باعث گاڑیوں
کی طویل قطار یں لگ گئی ، دفاتر، اسکول اور کالج جانے والے افراد شدید
پریشانی سے دوچارہیں۔ ٹریفک جام سےگاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث بس اسٹاپ
پر بھی بڑی تعدادمیں لوگوں انتظارکرتے نظر آرہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری یاسین خان نے
کہا کہ بارشوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کسی قسم کے
کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔