اسلام آباد،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی
یب ریفرنسز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف چھٹی ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آٹھویں مرتبہ احتساب عدالت پیش ہوگئے۔
اس،موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
کیے گئےاور پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی ،احتساب عدالت میں
سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 3نیب
ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں تینوں پیش ہوئے ۔
سماعت میں عدالت نے 2 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا تھا
،سماعت سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب ، مصدق
ملک اور اسلام آباد کے میئر میان انصر پہلے سے ہی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ
چکے تھے،احتساب عدالت کی جانب سے 2گواہوں کمشنر اِن لینڈریونیو جہانگیر
احمد اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی
افسر سدرہ منصور کو طلبی کے سمن جاری کیے گئے تھے۔
نواز شریف 5 مرتبہ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 7 بار عدالت کے روبرو
پیش ہوچکے ہیں، حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی عدالت نہیں آئے، جس پر
انہیں مفرور ملزم قرار دے کر اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
کیا گیا۔