اسلام آباد، محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہ ہوا ،مریم اورنگزیب
احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرمملکت
اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام
ثابت نہ ہوا ، جب انصاف ہوتا نظر نہ آئے تومسلم لیگ ن کی طرف سے سوالات تو
کئے جائیں گے اور ا ن سوالوں کے جواب عوام 2018کے الیکشن میں دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کئی ثبوت نہیں ملا ،انہیں صرف
ایک اقامہ پر نکالاجبکہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم ٹین ابھی تک بن
رہاہے جبکہ ایک اشتہاری جو دو سال بعد عدالت میں آتا ہے اور اسکا فیصلہ
محفوظ کر لیا جا تا ہے۔