اسلام آباد، سیاسی لڑائیوں کو عدالت میں نہیں لانا چاہیے، یہ کھیل عمران خان نے شروع کیا،خواجہ سعد رفیق
احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔
ا س موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن
کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے اسے اپنی مدت پوری
کرنے دینا چاہیے،نہ کہ سازشیں کرکے اور رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی لڑائیوں کو عدالت میں نہیں لانا چاہیے،
یہ کھیل عمران خان نے شروع کیا،دھرنوں کا شوقین ایک فرد سیاست کی جنگ سیاسی
میدان سے نکال کر عدالت میں لایا ہے، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت
کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔