میاں چنوں،خوشی کی برفی ،میاں چنوں کی خوش ذائقہ سوغات
ہر شہر کی کوئی نہ کوئی سوغات ہوتی ہے،میاں چنوں کی پہچان،خوشی کی برفی پاکستان سمیت کئی ممالک کے لوگ پسند کرتے ہیں۔
خوشی کا کوئی بھی تہوار ہو میاں چنوں کی پہچان برفی اگر اُس تہوار پر نہ
ہوتو خوشیاں پھیکی رہتی ہیں ، شہری جہاں خود برفی شوق سے کھاتے ہیں وہیں
اپنے پیاروں کو تحفے کے طور پر بھی بھیجواتے ہیں۔
برفی کی تیاری کے عمل کیلئے کاریگر کارخانے میں خالص دودھ کو ایک گھنٹے تک
پکاتے ہیں،پھر کھوئے کو تیار کرکے ٹرے میں ڈال کر 8گھنٹے بعد چھوٹے چھوٹے
ٹکرے کرکے دکان کی زینت بنایا جاتا ہے۔
بھر پور محنت کے بعد تیار ہونی والی برفی کو خریدنے کیلئے شہریوں کا دکان
پر رش لگا رہتا ہے، لذید برفی پاکستان کے تمام شہروں سمیت دیکر کئی ممالک
کے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔
خوشی سویٹس کے مالک نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے برفی تیار کی جاتی ہے جبکہ اس کی تیاری میں
خالص اجزا استعمال کئے جاتے ہیں۔
ایک شہری نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھا لا ہے خوشی کی برفی کھاتا آرہا ہوں جبکہ میرے اہل خانہ بھی برفی شوق سے کھاتے ہیں۔