Nov 15, 2017 07:08 pm
views : 538
Location : Different Places
Faisalabad- Rain in City
فیصل آباد،موسم سرما کی پہلی بارش،اسموگ کی چھٹی
فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کو مکمل طور پر تبدیل کردیا
گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری بارش نے سموگ اور دھند کی چھٹی کردی موسم سرد
اور خوشگوار ہوتے ہی شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات
کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش نے
موسم کو مکمل طور پر تبدیل کردیاہے، گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بوندا
باری نے اسموگ اور دھند کی چھٹی کردی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
موسم خوشگوار ہوا تو لوگوں نے اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہوٹلوں ، پارکوں اور سینماگھروں کا رخ کرلیا۔
اس موقع پرذرئع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا
کہ ہلکی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا ہے وہی سموگ سے بھی چھٹکارا
دلادیا ہے جس سے اب مزید بیماریاں پیدا نہیں ہونگی۔
ایک اور شہری نے کہا کہ بارش کا برسنا صحیح معنوں میں سردی کے آنے کا پیغام
ہے تاہم بارش برسنے سے ا سموگ اور مختلف قسم گلے ، آنکھ اور ناک کی
بیماریوں سے نجات ملیں گی۔