لاہور،فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں تمام درخواستیں خارج کردی
لاہورفیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں تمام درخواستیں
خارج کردی ہیں اورکیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کیا
ہے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ
آج کئی سال بعد مجھے انصاف ملا ہے جبکہ عدلیہ اور اپنے وکیل پر پورا
بھروسہ ہے،دعا ہے کہ ملک کی کوئی بھی بیٹی اس طرح کی اذیت سے نہ گزرےجبکہ
اس کیس کا کریڈٹ بلخ شیر کھوسہ کو جاتا ہے جنہوں نے قانونی تقاضوں کو پورا
کرتے ہوئے کیس میں پھولوں کی خوشبو ڈال دی ہے۔
میرا نے کہا نہ تو کسی سیاستدان سے شادی کرنے کا سوچا ہےاور نہ ہی کبھی
ایسا موقع ملا جبکہ اپنے معاملات میں وکیل بلخ شیر کھوسہ سے رہنمائی لے رہی
ہوں۔
میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ فیصلہ ہمارے حق میں
آئے گا ،میرا کو شادی سے کوئی بھی نہیں روک سکتا جبکہ قرآن پاک کی روشنی
میں میرا کو یہ حق حاصل ہے ک وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کر سکتی ہیں۔
فیملی جج بابر ندیم نے میرا کی تین اور عتیق الرحمٰن کی ایک متفرق درخواست
پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام متفرق درخواستیں مسترد کردیں اور کہا کہ
کیس کا فیصلہ 30 دسمبر تک کردیا جائےگا،واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے ایک
شخص عتیق الرحمان سے تکذیب نکاح کا دعوی دائر کررکھا ہے ۔