Nov 16, 2017 01:23 pm
views : 603
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index rises by 221 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،221 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 221 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40883 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔