Nov 16, 2017 02:30 pm
views : 607
Location : Sachal Rangers Headquarter
Karachi- Sindh Rangers handover cars to Owners
کراچی ,رینجرز نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ سے بر آمد ہونے وای گاڑیاں مالکان کے حوالے کر دیں
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے
بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے خلاف کیے جانے والے کامیاب آپریشن کے نتیجے
میں برآمد ہونے والی گاڑیوں کوقانونی تقاضے مکمل ہونے پر آج مالکان کے
حوالے کردیا گیا۔
اس سلسلے میں سچل رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں 54
گاڑیوں میں سے38 گاڑیوں کو کورٹ کی طرف سے ریلیز آرڈر ملنے پر مالکان کے
حوالے کیا گیا جبکہ باقی16گاڑیوں کے لیے قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔