اسلام آباد،وزیر اعظم کی زیر صدارت حج پالیسی کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اجلاس میں حج پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو حج آپریشن بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات
کے بارے میں بتایا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ 2013 ء میں حج کے لئے
درخواست دینے والوں کی تعداد 86 ہزار 919 تھی جو اب بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار
696 ہو گئی۔
وزیراعظم نے نظام میں بہتری پر اطمینان ظاہر کیااور ہدایت کی پالیسی کی
تشکیل کی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے، یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم پر حج
2018 ء کے متعلق قائم کی گئی ہے جو پالیسی کو ترتیب دے گی، وزیراعظم نے
ہدایت کی 75 سال کی عمر سے زائد والے درخواست دہندگان کی درخواستوں پر
خصوصی توجہ دی جائے، اجلاس میں عراق اور ایران جانے والے زائرین کی سیکورٹی
کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔