Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 16, 2017 02:56 pm views : 586

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں شعبہ صحت میں اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد اور ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اربوں روپے کے وسائل عام آدمی کو معیاری ، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو جدید طبی سہولتیں مل رہی ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہالاہور اور ملتان میں جدید سنٹرل پیتھالوجی لیبز بنائی جائیں گی۔ ہسپتالوں میں چھوٹی لیبز بھی بنیں گی جو سنٹرل لیبز سے سیٹلائٹ کے ذریعے منسلک ہوں گی۔ان لیبز میں ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہولت ہو گی۔ ان لیبز کا نظام خود کار ہو گا اور یہاں لیب انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بھی ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سنٹرل لیبزکے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پیتھالوجی لیبز کے قیام کے حوالے سے روڈ شو کا بھی انعقاد کیا جائے۔ صوبے میں آئندہ نئے ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈ ل کے تحت بنیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ سیکٹر کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
محمد شہبازشریف نے کہاعوام کو ہیپاٹائٹس کے موذی مرض سے بچانے کے لئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جائے۔ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
اجلاس میں ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کے لئے نجی ہسپتالوں کی خدمات کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، سیکرٹریز صحت اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved