Nov 16, 2017 04:57 pm
views : 580
Location : Different Places
Turbat- Funeral Prayers offered, Yesterday 15 Dead Bodies recovered
تربت,فائرنگ سے قتل ہونیوالے15افراد کی نماز جنازہ اداکر دی گئی
تربت میں فائرنگ سے قتل ہونیوالے15افراد کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ہے
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ،عبدالمالک بلوچ،فیصل
ایدھی،صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ،آئی جی ایف سی،آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد 15افراد کی میتیں سی ون تھرٹی طیارے کے
ذریعے لاہور روانہ کر دی گئیں،لاہور سےلاشیں ایمبولنس کےذریعےآبائی علاقوں
کو روانہ کی جائیں گی جن میں 4میتیں سیالکوٹ،3منڈی بہاؤ الدین،2میتیں
گجرانوالہ منتقل کی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو افراد کی میتیں واہ کینٹ اور گجرات منتقل کی
جائیں گی جبکہ ایدھی حکام کے مطابق 4 ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سردخانہ
لاہور منتقل کی جائیں گی۔