پشاور, گیس لیکج کے باعث آتشزدگی،7 افراد زخمی
پشاور میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں بچے
سمیت سات افراد جھلس گئے،ریسکیو ٹیموں نے بر وقت پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال
منتقل کر دیا ہے۔
پشاور کے علاقہ پخہ غلام میں گھر کے اندر گیس لیک ہونے کے باعث آگ لگ گئی
جس کے نتیجے میں ماں اور سات بچے جھلس گئ ہیں ،ایک بچی کو لیڈی ریڈنگ اور
دو بچوں کو خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ خاتون سمیت چار
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد منتقل کردیا گیاہے۔