Nov 16, 2017 06:28 pm
views : 630
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 150 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 150 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 40813 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔