Nov 16, 2017 06:53 pm
views : 466
Location : Hayatabad Medical Complex
Peshawar- Hayatabad Medical Complex Surgery workshop
پشاور،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں 13 نومبر سے 15 نومبر
2017 تک چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ہے،جس کا مقصد نئے آنے
والے ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسر زکو سرجری کے جدید طریقے کار سے واقف کرانا اور
لوگوں میں سرجری کے نت نئے طریقے کار کے بارے آگاہی دینا تھا۔
ورکشاپ میں ، مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھتے والے سینئر سرجنز نے شرکت کی
جن میں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد، کنسلٹنٹ کنگ کالج ہسپتال لندن،
راولپنڈی میڈیکل کالج، خیبر ٹیچنگ ہسپتال،لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،حیات آباد
میڈیکل کمپلیکس کے سینئر سرجنز شامل ہیں۔
ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے جملہ امراض، اپینڈکس،مصنوعی مثانہ،رسولی اور
سرجری سے جڑے کئی دیگر امراض والےمریض آن لائن آپریشنز کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ خان نے کہا کہ
یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ نئی ٹیکنیکس بھی سیکھنے کو ملی ہیں۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نبیل حواد نے کہاکہ ورکشاپ بہت اچھی
تھی جبکہ اس سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو بہت کچھ سیکھنے
کا موقع ملے گا۔
میڈیکل ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ اپنے
ڈاکٹروں کو علامی معیار کے علاج کے طریقے سکھانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد
کیا گیا۔