لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
اسلام رواداری، امن، تحمل و برداشت کا دین دیتا ہے۔ آج کل کے دور میں بین
المذاہب ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نبی
پاک ﷺنے بھی اپنے اسوہ حسنہ کے ذریعے تحمل، برداشت اور رواداری کا پیغام دیا
ہے۔ مسلمان کا دل نبی پاکﷺ کی محبت سے معمور ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کا
فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا بھائی چارے، اخوت اور قومی یکجہتی
کو اپنا کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ قائد کے پاکستان میں انتہاپسندی
اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔تحمل اور برداشت پر مبنی پاکستانی
معاشرے کو پروان چڑھانا ہمارا مشن ہے۔ ہم سب نے مل کر پاکستان کو امن اور
رواداری کا گہوارہ بنانا ہے۔