رحیم یار خان،سردی کی لہرتیز ہوتے ہی لنڈا بازارکی رونقیں لوٹ آئیں
رحیم یار خان میں سردی کی لہر تیز ہو تے ہی شہریوں نے لنڈا با زارکا رخ کر
لیا، مگر لنڈ ا بازار میں بھی گرم کپڑے مہنگے ہو نے کے باعث لوگ خالی ہاتھ
لوٹنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ ایک لنڈا با زار ہی ہے جہا ں سے سفید پو ش لو گ خرید
فرو خت کر کے سردی سے اپنا بچا ؤ کر سکتے تھے ،تاہم یہاں بھی مہنگائی نے
قبضہ ر لیا ہے۔
دو کا ندارو ں کا کہنا ہے کہ پٹرو ل کی قیمتیں سستی ہو نے کے باوجو د
کنٹینر وا لے ہم سے ڈبل کرا یہ وصو ل کر رہے ہیں اور حکو متی ٹیکس دے کر
ہمیں کپڑا مہنگا فروخت کرنا پڑ رہا ہے،حکو مت کو چا یئے کہ وہ اس کی طرف
بھی تو جہ دے تا کہ سفید پو ش لو گو ں کے لیے کپڑو ں کی خریداری آسان ہو
سکے ۔