Nov 16, 2017 07:20 pm
views : 592
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Knowledge Park
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں لاہورنالج پارک میں کنگز کالج لندن ہسپتال کے قیام کے منصوبے
کی تجویزکا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہمارا مشن ہے۔ صحت کی معیاری سہولتوں تک
رسائی عوام کا حق ہے۔ پنجاب حکومت نے صحت عامہ کی بہتری کیلئے اصلاحات
متعارف کرائی ہیں۔ آج پنجاب کے ہسپتالوں میں وہی ادویات غریبوں کو مل رہی
ہے جو امیر استعمال کر رہے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب میں غریب مریضوں کے معیاری علاج معالجے کیلئے
ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں میں عام آدمی کو معیاری طبی
سہولتوں کی فراہمی کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملا، لیں گے۔ برطانوی سرمایہ
کارو ں کی جانب سے لاہورنالج پارک میں جدید ہسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام
کی تجویز خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی
سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔کمیٹی تجویز کو حتمی شکل
دینے کیلئے تفصیلات طے کرے گی۔کمیٹی 7روز میں سفارشات پیش کرے گی۔
صوبائی وزیر سید علی رضا گیلانی،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر
بورڈ آف ریونیو،چےئرمین لاہورنالج پارک کمپنی، متعلقہ محکمو ں کے
سیکرٹریزاوراعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔