Nov 16, 2017 08:01 pm
views : 576
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Spokesperson of the Ministry of Foreign Affairs Dr Muhammad Faisal Weekly Briefing
اسلام آباد ،عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے
دفاعی بجٹ میں اضافے اور جارحیت پسندی کا نوٹس لے۔ لائن آف کنٹرول پر
بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف
ورزیاں تشویش ناک ہیں۔ پاکستان مذاکرات کا حامی ہے۔ کلبھوشن کی اس کی اہلیہ
سے ملاقات انسانی حقوق کی بنیاد پر کرا رہے ہیں۔ دفتر خارجہ نے افغانستان
میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر بھی اظہار تشویش کیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے جارحانہ عزائم پر شدید
تشویش ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کا حامی ہے جبکہ بھارت
مسلسل مذاکرات سے فرار اختیار کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کے دفاعی بجٹ
میں خطرناک حد تک اضافے کا نوٹس لے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ
گاہیں ہیں جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ ہم افغانستان میں امن کا حامی
ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی
پاکستان مخالف مہم پر برطانوی حکام کو آگاہ کیا ہے۔ برطانیہ نے مقامی
ٹیکسی سروس سے نفرت آمیز بینرز ہٹوا کر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔