کوئٹہ، گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس پی محمد الیاس، انکی اہلیہ ، بیٹے اور پوتے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کوئٹہ میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس پی محمد
الیاس، انکی اہلیہ ، بیٹے اور پوتے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر علیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان
زہری ، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی نماز جنازہ میں شرکت کی
۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے بات چیت کی اور کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے
ہیں،وزیر بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے
کے لئے پر عزم ہیں۔