Nov 16, 2017 08:28 pm
views : 518
Location : University of Engineering and Technology
Lahore- Interior Minister Ahsan Iqbal Addresses
لاہور،وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ملک کی خدمات کے عوض ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کردی ہے۔
اس موقع پر ذرائعابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز
شریف نے سپریم کورٹ کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن عدالتی فیصلے کا آج دنیا
میں مذاق اڑایا جاتا ہے جس پر ہمیں افسوس ہے،ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
کے فیصلے کو آج بھی پیپلز پارٹی نے تسلیم نہیں کیا جبکہ ہماری عدلیہ مولوی
تمیز الدین کے فیصلے پر آج ھبی شر مندہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت پر بال برابر بھی سمجھوتہ نہیں ہو
سکتا، تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ والے لوگوں کو تکلیف دے رہے ہیں جو نہ تو
دین کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ملک کے،ان سے اپیل ہے کہ اپنا دھرنا فوری
موخر کر دیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں
گی،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عوام کی خدمت کا فارمولا ہی کامیاب ہوگا،
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔
لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) کا 24 واں
کانوکیشن منعقد ہوا جس میں 2 ہزار 233 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جاری کی
گئیں، انتظامیہ کے مطابق بی ایس سی انجینئرنگ کے ایک ہزار 645 طلبا اورایم
ایس سی اور ایم فل کے 557 طلبا کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے ملک کی خدمات کے بدلے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو
بھی پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی، احسن اقبال کو وائس
چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹرفضل احمد خان نے ڈگری جاری کی۔