Nov 17, 2017 01:00 pm
views : 563
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi - Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 49 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،49 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 49 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 40763 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔