Nov 17, 2017 01:27 pm
views : 589
Location : Different Places
Lahore- Continuous Rain in Lahore Reduces Smog
لاہور،بارشوں کا سلسلہ جاری،اسموگ میں واضح کمی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہےجبکہ
دھند اور اسموگ میں مزید کمی آگئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں
کا سلسلہ جاری ہے اسموگ میں اور دھند میں کمی آنے کے باعث شہری بھی خوش
نظرآرہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں
موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر
ہلکی برفباری کا امکان ہے،جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ،
راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض
مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام
آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک
کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی
گئی ، خیبرپختونخوا کے علاقوں بالاکوٹ، کاکول، سیدو شریف میں7، دیر، مالم
جبہ، پاراچنار 5، پشاور 4، بنوں 3، لوئر دیر، رسالپور، کالام، دروش 2،
میرکھانی اور چترال میں1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔