Nov 17, 2017 03:04 pm
views : 644
Location : Different Places
Peshawar- Weather becomes Cold
پشاور،پشاور میں مسلسل دو روز بارش کے بعد موسم شدید سرد
پشاور میں مسلسل دو روز بارش کے بعد موسم شدید سرد ہوگیاہے ، محکمہ موسمیات
کے مطابق آج درجہ حرارت کم سے کم 17ڈگری سینٹی گریڈتک ریکارڈ کیا گیا،ہوا
میں نمی کا تناسب 54فیصد ہے ، جبکہ آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان
نہیں ،دھند کے باعث حد نگاہ چار کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان اورنگزیب خان
نے کہا کہ دوروز سے جاری بارشوں سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب دو
دن بعد دھوپ نکلی جس سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔