Nov 17, 2017 04:33 pm
views : 644
Location : Dubai World Central Airport
Dubai- JF 17 Thunder Dazzlesthe Spectators at Air Show
دبئی ، جے ایف 17 تھنڈ ر نے دبئی ائیر شو میں شائقین کے دل موہ لیے
دبئی ائیر شو کے آخری روز شائقین کی ایک بڑی تعداد پاک فضائیہ کے دلکش اور
مہلک لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر اور جدید تربیتی طیارے سْپر مشتاق کو
دیکھنے کے لیے دبئی ورلڈ سنٹرل ائیر پورٹ پہنچ گئی۔ عوام الناس کے مخصوص دن
ہزاروں کی تعداد میں ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والے شائقین نے پاکستان میں
مقامی طور پر تیار کردہ شاندار اور مہلک جے ایف 17تھنڈرجسے عرف عام میں
فخرِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے کو دیکھنے کھینچے چلے آئے۔پْر جوش شائقین کو
اس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اس شو کی دوسری خاص بات پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور سْپر مشتاق
طیاروں کا شاندار فضائی مظاہرہ تھا جس میں انہوں نے مسحور کْن فضائی کرتب
دکھائے۔ جے ایف17تھنڈر ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو کہ کارکردگی کے لحاظ سے
غیر معمولی جنگی خصوصیا ت کا حامل ہے۔ یہ طیارہ ایک کم قیمت ، طاقتور اور
جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی جدید سہولیات
سے لیس ہے۔ جے ایف17تھنڈر فان برو ائیر شو، پیرس ائیر شو اور ڑوہائی ائیر
شو جیسے دنیا کے کئی مشہور ائیر شوز میں کامیابی سے شرکت کر چکا ہے۔