Nov 17, 2017 05:05 pm
views : 590
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP Leader Nasir Hussain Shah Media Talk
ن لیگ کو نیا وزیرخزانہ لے آنا چاہیے،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پرنیا وفاقی وزیرخزانہ لایا جانا چاہیے۔
سندھ اسمبلی کےاحاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی طورپرانتشار
کا شکار ہے،حکومت کو فوری طور پرنیا وفاقی وزیرخزانہ لایا جانا
چاہیے،اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں ،ان کی بیماری
پر اسرار بیماری ہے ،وزیر خزانہ نہ ہونے کے باعث ملک کی معیشت کو نقصان
پہنچ رہا ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقوم کے
حوالے سے بھی ایپکس کمیٹی میں غور کیا گیاتاہم خوش آئندبات ہے کہ سندھ کا
تمام ریونیو رکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور
جمہوریت کی بقا کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے،تاہم الزامات لگتے آئے یہ
کوئی نئی بات نہیں ہے۔