کراچی،رات گئے عائشہ منزل کے قریب فٹ پاتھ چڑھنے والے آئل ٹینکر کو ہٹا دیا گیا
شارع پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب فٹ پاتھ پر چڑھ جانے والے آئل ٹینکر کو ہٹا دیا گیا ہے۔
شارع پاکستان پر عائشہ منزل پل سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آئل
ٹینکرحادثے کا شکار ہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیاتھا۔جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر
کے ٹینک سے ڈیزل لیک ہوکر سڑک پر بہہ گیا، جس سے شارع پاکستان پر ٹریفک کی
روانی جزوی متاثر ہوئی جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے پیش نظر فائر
بریگیڈ کو الرٹ کر دیا گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرآئل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے
منتقل کر دیا، آئل ٹینکر کیماڑی سے تیل کی سپلائی لےکر شکار پور جا رہا
تھا۔